قرآن کی ایک زبر کو بھی دنیا کی کوئی عدالت نہیں تبدیل کرسکتی : انجینئر محمد رفیق چشتی

0
0

کہاوسیم رضوی جیسے شر پسند عناصر کا مقصد امن کو خراب کرناہے
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ بھاجپا ضلع صدر پونچھ انجینئر محمد رفیق چشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن پاک دنیا کی محفوظ ترین کتاب ہے ۔ جس میں کسی بھی طرح کے شک اور شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ قرآن پاک حفاظت حفاظ نے اپنے سینوں میں رکھ کر کی ہے ۔ قرآن پاک کے خلاف توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔ یہ ہمارے ایمان کی دلیل اور نشانی ہے ۔ مسلما ن قرآن پاک کی حفاظت کے لئے اپنی جان مال سب کچھ قربان کرسکتا ہے ۔ پورے ملک کے خرمن آمن میں آگ لگانے اور مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے جرم میں ایسے لعین شخص کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ مذکورہ وسیم رضوی نامی شخص نے مسلمانوں کے دلوں و ذہنوں کی آواز خلفائے راشدین کے خلاف بھی توہین کی ہے ۔جوکہ ناقابل برداشت ہے ۔ ایسی حرکتوں سے مذہبی معاملات میں ٹھیس پہنچا کرایسے شر پسند سماج دشمن عناصر صرف اپنی شہرت بٹورنے کے چکر مین رہتے ہیں ۔ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ کسی ایک آدمی کے اس طرح کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ قرآن کی ایک زبر میں اور زیر میںدنیا کی کوئی بھی عدالت تبدیلی نہیں لاسکتی اور ہمارا ایما ن ہے کہ قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری صرف اللہ نے لی ہے اور قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی رب کریم کے پاس ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا