اڑمڑ نڈپنجاب میںتوہین قرآن و خلفائے راشدین کے خلاف احتجاج
اعجازالحق بخاری
پنجاب ؍؍ مولانا سید محمد نورانی شاہ ناظم تعلیمات مدرسہ غوثیہ رضویہ نزد نورانی جامع مسجد اڑ مڑ ٹانڈہ کی صدارت میں اطراف و اکناف کے تمام مسلمان جمع ہوئے۔ جس میں وسیم رضوی کے قرآن مقدس کے خلاف 26 آیات کو ہٹانے کی درخواست و توہین خلفائے ثلاثہ پر غم وغصہ کا اظہار کیاگیا ۔ مولانا سید محمد نورانی شاہ نے کہا کہ ہم اپنی جان ومال قرآن کے تحفظ کے لئے لٹانے کے لئے تیار ہیں۔ قرآن مقدس صحابہ کرام کے خلاف اسطرح کی توہین آمیز باتیں و ذلیل حرکتیں ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔اور موصوف نے حکومت ہند و عہدیداران سپریم کوٹ سے اپیل کی کہ وسیم رضوی جیسے شرانگیز شخص کو لگام دی جائے ۔اور اسکی داخل کردہ درخواست رد کرتے ہوئے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ کیونکہ ہم تمام مسلمانوں کا یہ متفقہ عقیدہ ہے ۔ کہ قرآن مقدس کی ہر آیت کلام اللہ ھے۔ اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں اور دین اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا آیا ہے اور دیتا رہے گا۔ لھذا ہم تمام مسلمان اسکی تمام توہین امیز گفتگو کی مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر محمد حنیف ،ببو ، محمد شفیع بیگوال، حاجی روشن دین، حاجی عالم ،حاجی سائیں، حاجی دل میر، محمد پینچ و کثیرتعدا دمیں عوام موجود تھی ۔