قرآن پاک ایک لاریب کتاب ہے ،جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں

0
0

وسیم ملعون کی قرآن عظیم کی توحین کی سخت مزمت کرتے ہیں: مولانا فتح محمد
سرفرازقادری

مینڈھر//امام وخطیب جامع مسجد انور مینڈھر حضرت مولانا فتح محمد نے ملعون وسیم رضوی کی ہرزہ سرائی پر اپنا مذمتی بیان جاری کیا جس میں مولانا نے بتایا کہ قرآن کریم کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈا نزول قرآن کے وقت سے ہی جاری ہے اور ہمیشہ ہی ناکام و نامراد ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح وسیم رضوی ملعون اور اس کے آقا بھی اپنی ناپاک عزائم میں ناکام و نامراد ہی ہونگے کیونکہ قرآن کریم رب العالمین کا کلام پاک ہے اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی رب العالمین نے خود لے رکھی ہے ۔وہیں مولانا نے ملک کے باشندگان سے عموماً اور مسلم نوجوانوں سے خصوصاً اپیل کی کہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کیونکہ ملک دشمن، آئین دشمن قوتیں اس طرح کی حرکات کر کے ملک کے اصل مسائلکی طرف سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا