ڈاکٹر عابد حسین کی کتاب ’تحریک منجاکوٹ کا اجراء

0
0

علاقہ کی کئی اہم شخصیات نے رسم رونمائی میں کی شرکت
عمرارشدملک
راجوری ؍؍ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں ’تحریک منجاکوٹ‘ کے نام سے ایک کتاب کا اجراء کیا گیا جس کے مصنف ڈاکٹر عابد حسین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عابد حسین نے پروفیسر ڈاکٹر شمس کمال انجم کی نگرانی میں ایک کتاب لکھی جس کو ’تحریک منجاکوٹ‘ کا نام دیا گیا۔ اس کتاب میں منجاکوٹ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر کئی اہم موضوع پر بھی خیالات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نائب چیئرمین اور سابقہ وزیر شبیر احمد خان، چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چوہدری گلزار حسین، تحصیلدار منجاکوٹ جاوید چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صغیر چوہدری، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منجاکوٹ نواز چوہدری کے علاوہ سرپنچ و پنچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام معزز لوگوں نے ڈاکٹر عابد حسین کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طریقہ سے مستقبل میں بھی اپنے علاقہ کو بیان کرکے علاقہ کی پہچان میں اضافہ کریں گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا