مقامی عوام،طلباء اور اساتذہ نے فوج کے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی سے 7کلومیٹر دور اڑائی گائوں تین پنچائتوں پر مشتمل ہے۔ اس گائوں کی پنچائیت اڑائی ملکاں کے ہائی اسکول میں انڈین آرمی کی جانب سے لائبریری کی سہولیات دستیاب کی گئی ہیں۔ فوج کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول اڑائی ملکاں میں لائبریری کی افتتاحی تقریب کے دوران برگیڈ کمانڈر راہول دت نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی اصل کامیابی ہے اور جب تعلیم صیح طریقے سے جاری رہے گی توہم کامیاب ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی اسکول اڑائی ملکاں میں لائبریری دینے کا مقصد تھاکہ یہاں کے بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف امتحانات کے لئے تیاری کرسکیں۔ اس دوران زیر تعلیم طلباء وطالبات نے رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔ وہیں پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک اور سرپنچ حلقہ پنچائیت محمد اسلم ملک کے علاوہ کئی سماجی شخصیات وعلاقائی لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حاجی محمد اشرف، مفتی نذیر احمد شاہین، ضلع ٹریجری آفیسر پونچھ محمد اکرم ٹھکر ،نواز شریف ملک ،ماسٹر جلالدین میموریل سوسائٹی کے چیئرمین شبیر احمد بھٹ، ماسٹر فاضل ظہر ،ماسٹر منظور احمد بانڈے ،کے علاوہ اسکول عملہ اور انچارج ماسٹر محمد دین کے علاوہ پنچائیت کے کارکنان نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔اس حوالے سے سماجی کارکن مولوی فرید ملک ،سرپنچ حلقہ پنچائت محمد اسلم ملک، نواز شریف ملک، مقدم مشتاق احمد چوہان ،نمبردار ریاض احمد ،اسکول عملہ کے علاوہ زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی نے بھی 6سیکٹر 16راشٹریہ رائفل کی جانب سے لائبریری دیے جانے اور پانی فلٹر لگائے جانے پر فوج کا شکریہ اداکیا۔جبکہ فوج کے برگیڈ کمانڈر راہول دت نے بچوں کو کہاکہ وہ تعلیم کو اپنازیور بنائیں اور محنت و لگن سے کام کیاجائے۔