جی ایم سی ہسپتال راجوری میں سٹی اسکین مشین 2 سال سے خراب،مریض پریشان

0
0

سٹی اسکین مشین کی مرمت کیلئے کچھ حصوں کو جموں بھیجا گیا ہے لیکن واپس نہ آئے
عمرارشدملک
راجوری// راجوری کے جی ایم سی ہسپتال میں سٹی اسکین مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہونے سے عام اور غریب عوام سخت پریشان کرنجی سطح پر سٹی اسکین کروانے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق جی ایم سی راجوری میں سٹی اسکین مشین تقریباً 2 سال قبل سے خراب ہے جس کی وجہ سے آئے دن لوگوں کو پرائیویٹ سٹی اسکین کروانا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم سی راجوری سے سٹی اسکین مشین کے کچھ حصوں کو کھول کر ٹھیک کرنے کے لئے جموں لے جایاگیا تھا لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ابھی تک سٹی اسکین کی مرمت نہیں ہوسکی۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی اسکین مشین کی سخت ضرورت ہے ۔انہوںنیکہاکہ لاک ڈاؤن سے پہلے مشین خراب ہوئی تھی اور میڈی سٹی کمپنی مشین کے کچھ حصوں کو کھول کر جموں لے گئی ہے تاکہ اس کی مرمت ہوسکے لیکن ابھی تک مرمت نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا