عدالت عالیہ رضوی کی عرضی فوراً خارج کرکے بھارت کی سیکولر شناخت کو بچائے: مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی

0
0

کہا قرآن عظیم اللہ پاک نے نازل فرمایاجو آج تک پوری دنیا میں اپنی اصلی شکل میں موجود ہے
عمران خان
تھنہ منڈی ؍؍جمعہ کے دن شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اور متنازع و بدنام زمانہ وسیم رضوی کے عدالت عالیہ میں قرآن مقدس کی آیات کو لیکر پٹیشن داخل کئے جانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے قصبہ تھنہ منڈی کے زعماء و باشندوں نے زبردست احتجاج کیا ۔اس دوران سخت الفاظ میں ردعمل کرتے ہوئے امام و خطیب مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی مولانا عبدالرحیم خان ضیائی قاسمی نے کہا کہ قرآن عظیم اللہ پاک نے نازل فرمایاجو آج تک پوری دنیا میں اپنی اصلی شکل میں موجود ہے اور اسکی حفاظت خالق کائنات کے ذمہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ دنیا میںلاکھوں قرآن کے حافظ موجود ہیں اور دس سال کا ہمار بچہ قرآن کو زبانی یاد کرتاہے جسکا اعتراف سینکڑوں ہندو مفکرین نے کیا ہے جن میں مہاتما گاندھی ، ہریش چندر ، اور مشہور ہندو اسکالر ونوبھا وے شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق کابینہ سیکریٹری ونود چند بانڈے نے ترجمہ قرآن کیا اور ہزاروں لاکھوں ہمارے ہندو بھائی بہن اس کو عقیدت و محبت اور قدر و عظمت کی نگاہ سے دیکھتے اور پڑھتے ہیں مگر وسیم جیسے ناپاک لوگ اپنے سیاسی مفاد کیلئے ایسے پبلیسٹی اسٹنٹ کرتے رہتے ہیں جبکہ مذکورہ شخص پر کئی معاملات چل رہے ہیں۔موصوف نے کہا کہ عدالت عالیہ رضوی کی عرضی فوراً خارج کرکے بھارت کی سیکولر شناخت کو بچائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا