جموں؍؍جسٹس ریٹائیرڈ جی ڈی شرما ، چئیر پرسن جموں و کشمیر سماجی و تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقہ جات کے کمیشن نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران چئیر پرسن نے سماجی و تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقہ جات کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات پر غور و خوض کیا اور کمیشن کی عبوری رپورٹ پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے انہیں سماجی و تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقہ جات کے مفادات کے تحفظ کیلئے سفارشات پیش کرنے کو جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت یونین ٹیر ٹری کے ہر طبقے کی یکساں ترقی یقینی بنانے کیلئے وعدہ بند ہے ۔