لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مکمل ریاست کے درجہ کی بحالی ڈوگرہ بہادری، مجموعی ثقافت اور شناخت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کی قربانیوں نے ہمیشہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی سیکولر ساکھ کی حفاظت کی ہے۔سینئر لیڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے ان سے مختلف عقائد، مذاہب و ثقافت سمیت مختلف برادریوں کے مابین معاشرتی انصاف اور یکجہتی کو یقینی بنانے کے لئے کہا ۔اس درمیان، کئی ذاتی سیاسی دوستوں اور لیڈروں نے پینتھرس کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ان میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست ، سابق وزیراعلی اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پی سی سی کے صدر جی ایم میر، گلچین سنگھ چاڑک، ڈاکٹر سی کے ٹکو ، ماہر ماحولیات بشان پریمو، فقیر ناتھ، مسعود اندرابی، چودھری محمد اقبال، بہارت علی، فاروق احمد ڈار، جہانگیر خان، حکیم عارف، سمیت دیگر شامل تھے