وسیم رضوی کی وجہ سے ہندوستان کی سالمیت کو خطرہ: مولانا جاوید رضا فیضی

0
0

مسلمان سب کچھ برداشت کریں گے مگر قرآن عظیم کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے: مولانا سخی محمد راٹھور
ایم ایس رضوی
پونچھ // جامع مسجد شریف چکترو پونچھ کے امام خطیب مولانا جاوید رضا فیضی نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کے وسیم رضوی کو پھانسی جیسی سخت سزا دی جائے کیونکہ اس نے جو حالیہ بیان مسلمانوں کی عظیم کتاب قرآن پاک کے تعلق سے دیا ہے سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن عظیم صرف ہندوستان کے مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانون کی مقدس کتاب ہے جہاں دنیا بھر کے مسلمان قرآن پاک کو پڑھتے ہیں ،اس پر عمل کرتے ہیں ، اسے خدا کی کتاب مانتے ہیں اور مانتے رہیں گے۔موصوف نے کہا کہ وسیم معلون جیسے شرارتی عناصر ہی ملک کے امن و امان میں خلل ڈالتے ہیں اورایسے ہی شیطانوں کی وجہ سے لوگوں کے جذبات بھڑکتے ہیں لہذا ایسے دہشت گرد کا ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،وہ ایک سماج دشمن ہے اور سماج میں نفرت پیدا کرنے کا کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وسیم معلون سے وطن عزیز ہندوستان کی سالمیت کو خطرہ ہے اوردہشت گرد ایسے ہی لوگ ہوتے ہیںجو ایسے بیانات دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن عظیم میں دہشت گردی کی کہیں پر بھی کوئی گنجائش نہیں ہے اورقرآن عظیم کی قرآن عظیم ایک لاریب کتاب جس میں کسی بھی قسم کے شک کی گنجائش ہی نہیں ۔اس سلسلے میں مولانا سخی کان راٹھور نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کریں گے مگر قرآن عظیم کی بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا