سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کے مسائل کئے سماعت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع سینک ویلفیئر آفیسر آر ایس پورہ سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے نو منتخب ضلع سینک ویلفیئر آفیسر آر ایس پورہ کرنل جے ایس رندھاوا(ریٹائرڈ) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ارنیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق فوجیوں اور ان کے لواحقین کے مسائل سماعت کرتے ہوئے فلاحی اسکیموں کی جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پر کرنل جے ایس رندھاوا نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ریاستی سینک بورڈ ای ایس ایم اور ان کے لواحقین کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔وہیں تقریب میں بیر سنگھ (ریٹائرڈ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع سینک ویلفیئر آفیسر زیڈ ایس ڈبلیو او جموں امبپھلہ سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے سابق فوجیوں کے کئی مسائل پر زیر بحث لایا ۔