کہا دفتر میںکسی کو بھی اپنے مطالبات رکھنے کی اجازت نہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی پی یوتھ اکائی کے ترجمان اور قومی جوائنٹ سیکریٹری انجینئر ریشی کول کلم نے یہاں ایک بیان میں بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کا دفتر راجائوں کے گھر کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس دفتر میں کسی اپنے مطالبات و مسائل رکھنے کی اجاز ت نہیں دی جا رہی ہے ۔ریشی نے کہاکہ بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف امیدوار گزشتہ چوالیس دن سے دفتر کے نزدیک احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان کے مسائل کوئی سننے کو تیا رنہیں ہے ۔ریشی نے ان امیدواروں کے مطالبات کی حمائت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ ہم سے ہمارے اظہار کے حق کو چھیننے میں یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق پر امن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو پولیس نے کھدیڑ دیا اور کچھ نوجوانوں کو پولیس لائن لیجایا گیا ۔ریشی نے اس سلسلے میں ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس مسئلہ میں ذاتی مداخلت کی جائے اور نوجوانوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے۔