ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں سے7 جنگجو اعانت کار گرفتار، اسلحہ بر آمد: پولیس ترجمان

0
0

سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں سے چھاپوں کے دوران حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 7 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے ضلع شوپیاں کے داچھی پورہ، میمنڈر اور وہیل علاقوں میں شبانہ چھاپوں کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ 7 جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے 5 اور 6 مارچ کی درمیانی شب مارے گئے اور گرفتار شدگان سے دو ہینڈ گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا