’دہلی واحد ریاست ہے جس نے فائدے کا بجٹ پیش کیا‘

0
0

اگلا ایک سال دہلی کے ہر ذرہ میں حب الوطنی کا جذبہ ہوگا: کیجریوال
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی قانون ساز اسمبلی کے ایوان میں پیش کیے جانے والے ’دیش بھگتی بجٹ‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت نے بہت اچھا بجٹ پیش کیا ہے اور کہا ہے پورے ملک میں دہلی واحد ریاست ہے جس نے فوائد کا بجٹ پیش کیا یہ بڑی بات ہے۔مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو دہلی اسمبلی کے ایوان میں کہا، ’’جیسا کہ ہم جانتے ہیں، پچھلے ایک سال میں صورتحال بہت خراب رہی ہے۔ عوام کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کے کاروبار، کارخانے اور دکانیں بندہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے ایک طرف سرکاری ٹیکس آنابند ہوگیا اور دوسری طرف سرکاری اخراجات میں بے حد اضافہ ہوا، کیونکہ ایک ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے، ہمیں لوگوں کو جگہ جگہ ، مختلف سہولیات کا بندوبست کرناپڑاتھا۔ لوگوں کے کھانے، راشن اور روز مرہ کی ضروریات کے لئے کٹ دستیاب کرائی گئی، کرونا سے علاج وغیرہ کے لئے بہت ساری چیزوں کا انتظام کیا گیا۔ اس کے باوجود دہلی حکومت نے اتنا اچھا بجٹ پیش کیا ہے، میں اس کے لئے وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کی مشکل صورتحال میں جب گذشتہ سال سرکاری آمدنی تقریبا ختم ہوچکی تھی تو بہت سے لوگ کہتے تھے کہ حکومت کو بجلی اور پانی کی سبسڈی ختم کرنی ہوگی، لیکن پچھلے سال بجلی بھی مفت تھی، پانی بھی مفت رہا، بچوں کا اسکول بھی فری رہا، اب ، تمام سرکاری اسپتالوں میں علاج بھی مفت رہا اور بس میں خواتین کا سفر بھی مفت رہا۔ آنے والے سال کے لئے پیش کئے گئے بجٹ میں بھی بجلی، پانی، اسکول اوراسپتال بھی مفت ہے نیز بسوں میں خواتین کا سفر بھی مفت ہے۔ اتنے مشکل حالات میں عوام کو یہ تمام تر سہولیات جاری رہیں اوراگلے سال بھی جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلیایک ڈیڑھ ماہ میں ملک کی تقریبا ہر ریاست میں بجٹ پیش کیا گیا۔ تمام ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں نے جو بجٹ پیش کئے،ان سب نے خسارے کا بجٹ پیش کیا۔ دہلی واحد ریاست ہے، جس نے ایسے مشکل حالات میں بھی فائدے کا بجٹ پیش کیا، خسارے کا بجٹ پیش نہیں کیا۔ یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑی چیز ہے۔ اس بجٹ کو دیش بھگتی بجٹ بولاگیا۔ آج ہمارا ملک آزادی کے 75 سال بڑے دھوم دھام سے منا رہا ہے۔ اس 75 ویں سال میں اس بجٹ کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ اگلا ایک سال دہلی کے ہر ذرہ میں حب الوطنی کا جذبہ ہوگا۔ اس دوران بہت سارے پروگراموں کا انعقاد اور نئی نئی چیزیں شروع کی جائیں گی۔ اسکولوں کے اندر حب الوطنی کورسز شروع کیے جائیں گے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے۔ دیگر متعددممالک میں ہوتا ہے کہ بچوں کو بچپن سیاپنے ملک کے تئیں کوٹ کوٹ کرحب الوطنی کو بھرنے کاکام کیا جاتا ہے۔ میں سمجھتاہوں کی ہمارے ملک کے اندر ہمارے نصاب میں یہ کمی تھی، جو اس سال سے دہلی میں یہ کمی پوری کی جائے گی اور بچوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ پیداکیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا