مرکزی سرکار اور جموںو کشمیر انتظامیہ کو جموں وکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے انتظامیہ کوجواب دہ بنانا ہوگا :پارلیمانی وفد
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی زیرانتظام علاقے جموںو کشمیرمیں وقت پر فنڈس واگزار نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیرکا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد نے راجیہ سبھا میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کے فقدان کی سب سے بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے اور جب تک نہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام کوجواب دہ بنایاجائے اور تعمیراتی سرگرمیوں پرکڑی نظررکھی جائے تب تک جموںو کشمیرکوترقی کی منزلوں پرلے جانے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔جموں وکشمیر کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد نے لوگ سبھاکے بعد راجیہ سبھا میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس بات کاسنسنی خیز انکشاف کیاکہ جموں وکشمیرمیں تعمیر ترقی کے منصوبوں کوپائے تکمیل تک پہنچانے میں جو رکاوٹیں پیش آئی ہے وہ رقومات کی عدم دستیابی ہے ۔رپورٹ میں پارلیمانی وفد نے سفارش کی ہے کہ جموںو کشمیرسے سیول سیکریریٹ تک رقومات فراہم کرنے اور اس سے نچلی سطح تک منتقل کرانے میں مہینوں درکار ہوتے ہے جسکے نتیجے میں تعمیراتی پروجیکٹ نہ تو وقت پترمکمل ہوپارہے ہے اور نہ ہی لوگوں کی سہولیات کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں ۔وفد نے جموں کشمیرکی ترقی میں سڑکوں کی خستہ حالت کوذمہ داٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں زبانی جمع خرچ کے سوا اور کچھ بھی نہیں کیاگیاہے ۔وزیراعظم سڑک روزگار یوجناہو پی ڈبلیوڈی باوڈر روڑ آرگنائزیشن یادوسرے ادارے ہوسڑکوں کی کشادگی نئے سڑکیں تعمیرکرنے یاشاہراہوں کی مرمت کے سلسلے میں سنجیدگی کامظاہراہ نہیں کیاہے ۔پارلیمانی وفد نے اپنی رپورٹ میں اس بات کابھی انکشاف کیاہے کہ سرکاری اداروں میں جوابدہی کافقدان پایاجارہاہے اگر مرکزی حکومت کی جانب سے وقت پر پیسے تعمیر وترقی کے لئے جموںو کشمیرکوفراہم کئے گئے ہے تو ان رقومات کووقت پر خرچ کرنے اور تعمیراتی پروجیکٹوں کومکمل کرنے میں اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے ہیں اس کے بارے میں سرکار کو اپنی توجہ مبزول کرنی ہوگی ۔پارلیمانی وفد نے راجیہ سبھا میں نرپورٹ پیش کرتے ہوئے جموںو کشمیرمیں بالعموم اوروادی کشمیرمیں بالخصوص سڑکوں کی حالت بے روزگاری بیکاری تعمیراتی سرگرمیوں کی عدم دستیابی پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے مرکزی حکومت کوتشویش پیش کی کہ مرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیرمیں جہاں اداروں کومتحرک کرنے کی اشد ضرورت ہے وہی سال کے بارہ مہینے اداروں کورقومات دستیاب رکھنے کے بارے میں اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تاکہ جموں وکشمیرکو ترقی کی منزلوں پرگامزن کیاجاسکے ۔