حرکت قلب بند ہونے کی واردات میں تشویشناک اضافہ

0
0

اودھم پور میںKAS افسرفوت،ایل جی ،مشیران ،ناظم اطلاعات سمیت متعددکااِظہارِ دُکھ
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍کشمیروادی میں آئے دنوں حرکت قلب بندہونے کے واقعات رونماہونے کے بیچ جمعہ کی صبح اودھم پورمیں ایک حاضر سروس کے اے ایس افسرجوفی الوقت ضلع انفارمیشن افسرکے بطورخدمات انجام دے رہاتھا،دل کاشدیددورہ پڑجانے سے جاں بحق ہوگیا ۔ اس دوران وادی کشمیر کے ترال،کھریلواور حاجن علاقے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 3نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جموں کے ادھم پور علاقے میں جمعہ کے صبح ایک دلخراش واقعے میں ایک ’کے اے ایس افسر سجاد سمبریا حرکت کلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا ہے ۔سجاد ضلع انفارمیشن افسر ادھم ور کے عہدے پر فائز تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں جمعے کی صبح ایک کے اے افسر کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر ارجن اور دیگر ڈاکٹروں نے ان کا فوری طور علاج و ضروری ٹیسٹ کرنا شروع کئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تمام تر کاوشوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے.متوفی افسر کی شناخت سجاد سمباریہ کے بطور ہوئی ہے جو اس وقت ضلع انفارمیشن افسر تھے۔واقعے کے خبر پھیلتے ہی پورے جموں و کشمیر میں ماتم چھا گئی ہے جس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ادھر جموں و کشمیر کے گورنر منون سنہا نے نوجوان انفارمیشن افسر کی موت ر گہرے دکھ کا اظہار کر کے ان کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے مرحوم ایک نیک صفت انسان تھے جو اپنی ڈیوٹی بحسن خوبی انجام دیتے تھے ۔تاہم مرحوم نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل ٹویٹ کے ذریعے شب معراج اور مہا شوراتری کی مبارک باد پیش کی ۔ان کے انتقال پر ملال کی خبر سامنے آتے ہی علاقہ میں ماتم چھا گئی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جے کے اے ایس افسر سجاد سُمبریا کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی ۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے آج سجاد بشیر سُمبریا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔ سجاد بشیر سُمبریا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اودھمپور کی حثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ مرحوم اپنے پیچھے بیوی اور دو بچے چھوڑ گئے ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جے کے اے ایس افسر سجاد بشیر سُمبریا ، جو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اودھمپور کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سجاد بشیر کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے سوگوار لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کیلئے دعا کی ۔ ناظمِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ راہول پانڈے نے محکمہ کے ملازمین کے ہمراہ سجاد بشیر سُمبریا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اودھمپور کی اچانک وفات پر دُکھ کا اظہار کیا ، سجاد سُمبریا آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ اس سلسلے میں یہاں ڈائریکٹر انفارمیشن کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی پی آر کے تمام افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔ جواں سال افسر کے انتقال پر افسران اور ملازمین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پر افسران اور ملازمین نے محکمہ میں ان کی شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی وفات سے محکمہ کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سجاد صاحب محکمہ کے ایک اثاثہ تھے جو ہمیشہ اپنے فرایض پیشہ وارانہ اور تندہی سے انجام دیتے تھے۔ افسران اور ملازمین نے سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور غمزدہ کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔ اس دوران وادی کشمیر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کم سے کم چار افراد دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ڈاڈسرہ ترال میں ایک 35سالہ نوجوان محمد اشرف شیخ ساکن ڈاڈسرہ ترال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے جمعہ کے صبح انتقال کر گئے ہیں معلوم ہوا کہ محمد اشرف ایک ویلڈر تھے۔اسی طرح ضلع پلوامہ کے کھریو میں گزشتہ روز جاوید احمد ولد علی محمد میر دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مزکورہ نوجوان یشہ سے ایک ڈارئیور تھا۔ادھر شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں بھی ایک 22سالہ یر تجمل اسی طرح کے ایک واقعے میں انتقال کر گئے ہیں قابل ذکر بات یہ ہے وادی کشمیر میں گزشتہ ساک کے کچھ مہینوں سے اب تک درجنوں افراد اس طرح کے شکار ہوئے ہیں ۔اب اس موت کو ڈاکٹر مختلف وجوہات قرار دیتے ہیں تاہم تاحال یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ بڑتے ھرکت قلب کے واقعات کے پیچھے کیا وجوہات ہیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا