معراج کی شب اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺکو انسانی زندگی کے زریں اصول عطا فرمائے: مولانا مفتی سلیمان نعیمی

0
0

جامع ابوبکرصدیق رانی طلاب میں شبانہ معراج النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد
اعجازالحق بخاری

جموں ؍؍ عقائد اہلسنت کے مطابق27 رجب کی شب رسول خدا نے حکم باری تعالیٰ پر حضرت جبرائیل کی رہنمائی میں مسجد اقصی کی زیارت کی اور وہاں سے ساتوں آسمانوں کی سیر کرتے ہوئے تبارک و تعالیٰ کی تجلی خاص کا دیدار کیا۔ ان خیالات کا اظہار عالم اسلام کی عظیم ترین اسلامی ینورسٹی کے نائب صدر مولانا مفتی سلیمان نعیمی برکاتی نے ڈگیانہ جموں رانی تلاب مسجد میں منعقدہ معراج کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا معراج کی شب نے رسول خدا کو انسانی زندگی کے زریں اصول،ان کے وقار اور تحفظ سمیت معاشرتی امن و سکون کے بارے میں بارہ اہم نکات بطور وحی نازل کیے۔ ۔ اس موقعہ پر مسجد کے خطیب مولانا عبد الرزاق نعیمی نے کہا اللہ نے نبی سے پوچھا کہ میرے پیغمبر اپ مہمان بن کر ائے ہیں ہمارے لیے کیا لائے ہیںاللہ کے نبی کریم صلی علیہ و سلم نے عرض کیا: التَّحِیّاتْ لِلہ ِ وَالصَّلَوَات وَالطیِّبَات اے ! اللہ میری زبانی عبادت تیرے کے لیے ہے، میری بدنی عبادت تیرے کے لیے ہے، میری مالی عبادت تیرے لئے ہے انہوںنے کہا کہ رب العزت نے اس کے بدلے میں تین انعامات عطا فرمائے ہیں، فرمایااے نبی ! اگر آپ کی زبانی عبادت میرے لیے ہے تو پھر: ’’اَلسَّلَام عَلیک ایھا النبی ‘‘میرا زبانی سلام بھی آپکے لیے ہے۔ اگر بدنی عبادت آپ کی میرے لیے ہے تو: وَرَحم اللّہِ ،اس کے بدلے میں میری رحمتیں بھی آپ کے لیے ہیں۔ اگر آپکا مال میرے لیے ہے تو وَبَرکاتہ اس مال کی برکات میری طرف سے آپ کے لیے ہیں۔ اس موقعہ پر مولانا مفتی باقر حسین نعیمی نے مسلمان کی تعلیم اور مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے بچوں کو اعلیٰ ترین تعلیم دینی ہے ۔ اس موقعہ پر حاجی محمد اسحاق صدر مسجد کمیٹی نے کہا دل کو سکون مل رہا کہ ہماری جامع مسجد میں ا س طرح کا پہلا پروگرام ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے پروگرام انشاء اللہ مذید جاری رہیں گے ۔ اس موقعہ پر مولانا فاروق حسین نعیمی خطیب جامع مسجد عمر ریلوے اسٹیشن ، مولانا اعجاز الحق بخاری خطیب ترکوٹا جامع مسجد عائشہ جموں ، حاجی محمدصادق مسجد کی کمیٹی کے افراد کے ساتھ خاصی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔ جبکہ اس موقعہ پر خاصی تعداد میںعوام نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں کانفرنس کا اختتام دعا و صلوۃ پر ہوا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا