محسن انسانیت نے پوری دنیا کو مساوات اور عدل و انصاف کا پیغام دیا ہے : مولانا ولایت حسین مصباحی

0
0

کہا نماز صاف ستھرا رہنے اور اپنے گردو پیش کوصاف ستھرا رکھنے کا پیغام دیتی ہے
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر جامع مسجد حضوری میں خطاب کے دوران مولانا ولایت حسین مصباحی سیکریٹری آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت نے پوری دنیا کو مساوات اور عدل و انصاف کا درس دیا۔مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا درس دیا ہے۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج پوری انسانیت کی معراج تھی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مبارک رات میں اپنی امت کے لیے جو تحفہ لایا وہ نماز ہے۔اور نماز کی روح بھی جہاں اجتماعیت کا درس دیتی ہے ۔وہی صاف ستھرا رہنے اور اپنے گردو پیش کو بھی صاف ستھرا رکھنے کا بھی خاموش پیغام دیتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ سب لوگ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو آپنائیں جس میں دو جہاں کی کامیابی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا