کہا اہل تشیع حضرات ہم سے زیادہ رد کریں
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ قرآن دنیا کی عظیم ترین کتاب ہے ۔ اور اللہ کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم ترین معجزہ ہے ۔ ایسے لوگوں کو فوری طور پر لگام دی جائے ۔ سماج کے دشمن لوگ ، لوگوں کوانتہاء پسندی کی جانب دھکیلنے والے اور آر ایس ایس کے ایجنٹ وسیم کے بیان کو ہم جوتے کی نوک پر مارتے ہیں ۔ ملک کے سپریم کوٹ سے ہمیں یقین ہے کہ ایسے لوگوں کو مونھ کی کھانی پڑھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں مرکزی جامع مسجد پونچھ کے خطیب اورجماعت اہلسنت کے نائب صدر مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں کیا۔ انہوںنے کہا اگروسیم رضوی جیسے لوگ اس طرح بکواس کریں گے تو ہمیں مسلمانوں کا خون تو گرم ہوگا ہی ۔ کیونکہ مسلما ن قرآن کریم سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔مسلمان دل و جان سے زیادہ قرآن عظیم سے محبت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا وسیم رضوی کا تعلق اہل تشیع سے ہے ۔ اس نے قرآن کے خلاف بکواس کرنے علاوہ تینوں خلفائے راشدین پر بھی اپنی غلیط ترین توہین امیز زبان کا استعمال کیا ہے ۔انہوںنے کہا اہل تشیع سے ہماری گزارش ہے کہ اگر وسیم رضوی اپ کا نمائند ہ نہیں ہے تو اس کے خلا ف اعلیٰ سطح پر آواز اٹھائیں ۔ مصباحی نے کہا کہ سرکار کو ایسے لوگوں کو لگام دینے کے لئے ایسے لوگوں پر کڑی کاروائی کرنی چاہئے ۔ اگر طاقت کے بل بوتے پراس طرح کی شنوائی ہوتی بھی ہے توقرآن کے پوری دن میں آربوں حفاظ موجود ہیں ۔اُن کے سینے سے قرآن کس طرح مٹایا جائے گے ؟ انہوںنے کہا ایسے لوگوں کو موجودہ بھاجپا حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔لیکن ہم ایسے لوگوں کو قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔