ولیمسن چوٹ کے سبب بنگلہ دیش کے ساتھ یک روزہ سیریز سے باہر

0
0

ویلنگٹن //کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوٹ کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی آئندہ ایک روزہ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔ ولیمسن اپنی بائیں کوہنی کی چوٹ سے ابرنا اور رہیبلٹیشن کرنا چاہتے ہیں۔ ولیمسن کو گرمیوں کی دوسری ششماہی سے ہی اس چوٹ سے پریشانی ہورہی تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے میڈیکل منیجر ڈیل شیکیل نے تصدیق کی کہ ولیمسن پوری گرمی چوٹ سے ابرنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن کوئی بہتری نہیں ہوئی، کیونکہ انہیں آرام اور مناسب رہیبلٹیشن وقت کی ضرورت ہے۔ شیکیل نے کہا، ’’ ولیمسن اس گرمی مختلف طریقوں سے کوہنی کی چوٹ سے ابرنے کی کوشش کررہے تھے، لیکن بدقسمتی سے اس میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔ یقیناً ان کے پاس تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کی زیادہ صلاحیت ہے اور وہ کھیلے بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا رہیبلٹیشن نہیں ہوپارہا ہے۔ ہماراخیال ہے کہ چوٹ سے مکمل طور سے فٹ ہونے کے لئے انہیں اب آرام اور رہیبلٹیشن کی ضرورت ہے۔ اس کی وقت کی حد الگ الگ ہوسکتی ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ ابتدائی دنوں میں آرام کے بعد وہ اگلے ہفتے رہیبلٹیشن شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا