پہلوان سشیل ایک بار پھر اسکول گیمس فیڈریشن کے چیئر مین منتخب

0
0

نئی دہلی ،// دو بار اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان سشیل کمار کو منگل کے روز ہوئےانتخابات میں دوبارہ اسکول گیمز فیڈریشن (ایس جی ایف آئی) کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
آج ہونے والے انتخابات میں سشیل چیئرمین عہدے کے لئے تنہا امیدوار تھے۔ ایس جی ایف آئی کے گزشتہ 29 دسمبر کوانتخابات ہوئے تھے ، لیکن حکومت نے ایس جی ایف آئی کے گزشتہ سال 29 دسمبر کو ناگاپٹنم (تمل ناڈو) میں ہوئے انتخابات کو قومی کھیلوں کے ضابطہ کےالتزامات کی خلاف ورزی کے الزام میں منسوخ کردیا تھااوردوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا۔ نوجوان اور کھیل امور کی وزارت نے گزشتہ 5 فروری کو ایس جی ایف آئی کے چیئرمین سشیل کمار اور جنرل سکریٹری راجیش مشرا کو بھیجے گئے خط میں کہا تھا کہ 29 دسمبر 2020 کو ناگاپٹنم (تمل ناڈو) میں ہوئے انتخابات غیرقانونی قراردئے جاتے ہیں جس میں چیئر مین کی اجازت اور صلاح کے بغیر الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت نے ایف جی ایف اے کو نیشنل اسپورٹ کوڈ 2011 کی ہدایات کے مطابق دوبارہ انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔
چیئرمین سشیل کمار کونظرانداز کئے جانے کے تعلق سے وزارت کھیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کیا تھا ، جسے قبول کرلیا گیاتھا ، جس کے بعد 9 مارچ کو دہلی میں انتخابات ہوئے اور سشیل کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا۔ ایس جی ایف آئی کے سابق چیئرمین اور سشیل کے گرو مہابلی ستپال نے سشیل کو دوبارہ منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی۔
قابل ذکر ہے کہ 29 دسمبر کو ہوئے انتخابات کے بارے میں ایس جی ایف آئی کے چیئرمین سشیل کمار کو ئی معلومات نہیں تھی اور تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب کرلئے گئے تھے۔ جنرل سکریٹری راجیش مشرا نے سشیل کی اطلاع کے بغیر اپنی پسند کا الیکشن افسر مقررکردیا تھا اور انتخابات کرالئے تھے جبکہ نیشنل اسپورٹ کوڈ کے مطابق الیکشن افسر مقرر کرنے کا اختیار متعلقہ فیڈریشن کے چیئرمین کے پاس ہوتا ہے۔ یہ وہی راجیش مشرا ہیں جن پر دوبار کے اولمپک میڈل ہولڈر پہلوان سشیل کمار نے الزام عائد کیا تھا کہ مشرا نے ایس جی ایف آئی کے ضوابط کو تبدیل کرنے کے لئے ان کے جعلی دستخط کئے تھے اور انہیں اس کی اطلاع نہیں دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا