نہرویواکندراہاشمی ہوتھ کلب کی جانب

0
0

ساتھرہ میں عالمی یوم خواتین کی تقریب کا انعقاد
ریاض ملک
منڈی ؍؍منڈی تحصیل کے بلاک ساتھرہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر نہرو یواکیندرا کی جانب سے پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں موجود مقررین نے خواتین کے حوالے سے اہم مقالے پیش کئے۔ مقررین نے کہا خواتین معاشرے کا وہ اہم ستون ہیں ۔جس کے بغیر کوئی معاشرہ یاسماج مکمل نہیں ہوسکتاہے۔ پروگرام کی صدارت بلاک ڈولپمنٹ چیئرمین ساتھرہ فریدہ بی کررہی تھیں۔جنہوں نے خواتین کے حوالے سے اہم نصائح سے روشناس کروایا۔پنچائیت گھر چکرارہ میں منعقدہ اس پروگرام میں آنگن واڑی سپروائیزر کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ یوتھ کلب صدر رخسانہ کوثر کے علاوہ شازیہ کوثر ،واحدہ خانم بھی پروگرام میں موجود رہی۔پروگرام کی نظامت نہرو یوا کیندرہ کے پروگرام آرگنائیزر ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد کررہے تھے۔ انہوں نے تمام مقررین اور مہمان خصوصی کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے آخر انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا