جموں کشمیر اپنی پارٹی کا پونچھ میں یوم تاسیس

0
0

سینکڑوں کی تعداد میں ورکران نے کی شرکت کئی نئے چہرے بھی ہوئے شامل
اعجاز الحق بخاری؍شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍جموں و کشمیر اپنی پارٹی جس کی بنیاد آج سے ایک سال قبل رکھی گئی تھی کا آج ایک سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس منایا گیا۔ ریاست بھر کے ساتھ ساتھ پونچھ میں بھی ضلع ہیڈکوارٹرز پونچھ ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی صدارت پارٹی کے سینئر یوتھ لیڈر تنویر چوہدری نے کی۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں ورکران و عوام نے شرکت کی اس موقع پر نامور سماجی شخصیت مولانا سید منظور حسین شاہ ،و سید ساحل بخاری ،افضل خان جنجوعہ ،سید طاہر بخاری ،کمال دین، و چوہدری محمد جمیل نے پارٹی کا دامن تھا۔ ساحل بخاری نے پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ پارٹی لیڈر شعبان رضا نے خطبہ استقبالیہ میں تمام حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کے منشور پر روشنی ڈالی۔ دیگر خطباء میں منظور شاہ ،چوہدری مختار کھاری ،و پارٹی کے یوتھ لیڈر عباس چوہدری قابل ذکر ہیں پروگرام کے اختتام پر پروگرام کے صدر تنویر چوہدری نے تمام تر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کو ریاست کی تعمیر و ترقی کا ضامن بتاتے ہوئے عوام سے اپنی پارٹی میں شمولیت کی اپیل کی۔ انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہوئے لیڈران کو خوش آمدید کہا اور انہیں عوامی مسائل کو اعلیٰ قیادت تک پہنچانے کی بھی بات کی۔ انہوں نے یوم تاسیس پر پارٹی کے تمام لیڈران کو مبارکباد پیش کرتے ہوے پارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی جس کی بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا