ایس ڈی پی او دفتر گول میں عالمی یومِ خواتین پر تقریب

0
0

خاتون پولیس عہدیداران کی سراہنا
عبدالطیف ملک

گول ؍؍عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایس ڈی پی او گول کے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں رام بن کی سب ڈویژن گول میں تعینات پولیس کی خواتین عہدیداروں کو اْن کی کارکردگیوں پر سراہا گیا۔ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ ، امن و امان برقرار رکھنے اور سب ڈویڑن گول میں کامیاب ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ، گزشتہ ایک سال سے خواتین پولیس عہدیداران کی مثالی شراکت کے اعتراف میں ، انھیں تعریفی اسناد و تحائف پیش کیے گئے۔ ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار اور ایس ایچ او گول انسپکٹر منیر احمد نے ان خواتین پولیس عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کو ان پر فخر ہے اور انہوں نے فرائض کی انجام دہی کیلئے عمدہ اجتماعی کام اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی او گول نے انھیں تاکید کی کہ وہ اپنی لگن اور عزم کو مزید بڑھا وا دیں اور اپنے فرائض پوری تندہی سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمٰن اور ایڈیشنل ایس پی رام بن رجنی شرما کی ہدایت کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور اس طرح کے تمام معاملات کو وقت کے ساتھ نمٹایاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ گول میں پہلے ہی ویمن ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے اور خواتین پولیس عہدیداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اسے پورے یوٹی میں رول ماڈل بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا