خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ناری نکیتن راجوری میں طالبات کا پروگرام

0
0

عمرارشدملک
راجوری ؍؍دنیا بھر کے ساتھ ساتھ راجوری میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری طور پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجوری میں مختلف مقامات پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا اور خاص طور ناری نکیتن راجوری میں چھوٹی چھوٹی معصوم بچیوں نے ڈرائنگ اور پودے لگا کر اس دن کو منایا ۔اور اس موقع پر ناری نکیتن کی سپریٹنڈنٹ نیدی شرما نے خواتین کے عالمی دن کے متعلق معلومات فراہم کی۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کو سماج کے لئے اہم قرار دیا۔ اور کہا کہ خواتین کو اپنی عزت اور وقار کے لئے ہر وقت جدوجہد کرنی چاہیے ۔اور خواتین کو آزادانہ حق بھی ملنے چاہئے۔ انہوںنے ناری نکیتن کی طلبات سے کہا کہ وہ بہترین اور کامیاب زندگی چاہتی ہیں تو پھر تعلیم حاصل کریں تاکہ ہر قسم کے چلینج کا مقابلہ کیاجاسکے۔ اس موقع پر ناری نکیتن کی سپریٹنڈنٹ نیدی شرما نے کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی محتاج رہتی ہے اس لئے تعلیم حاصل کریں اور ہر چیلنچ کامقابلہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا