میں جیو اور جینے دو تنظیم کی جانب سے تقریب کا انعقاد
مشکور احمد
رام بن ؍؍ضلع رام بن میںعالمی یوم خواتین کے موقعہ پر منعقد ہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس میں خواتین کو اس کا حق نہیں دیا جائے گا۔ایک غیر سرکاری تنظیم ‘جیو اور جینے دو’ کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقعہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان ،اے ڈی سی رام بن حربنس لعل اور دیگر افسران نے نے اس تقریب میں حصہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر مسرت اسلام نے کہا کہ آج کے پروگرام میں معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔