سماج کو بنانے میں خواتین کے کردار پر بات کرنے کی ضرورت ہے:پروفیسر آر ایس جموال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کالج کے آئی کیو اے سی کی جانب سے کئی اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں این سی سی کیڈٹوں اور این ایس ایس رضاء کاروں کے مابین رسہ کچھائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر آر ایس جموال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج کو بنانے میں خواتین کے کردار پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا ہر سماج کو چاہئے کہ وہ خواتین کا احترام کرے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ ثقافت نے ہمیشہ خواتین کو عزت سے نوازہ ہے ۔اس دوران پروفیسر بربارا کول نے سماج کی بنیاد میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ سماج کو فروغ اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں با اختیار اور مضبوط خواتین کا کردار ہے ۔