عالمی یوم خواتین کے موقع پر آدیتی شرما نے گاندھی نگر میں آیوشمان یوجنا کا آغاز کیا

0
0

کہا خواتین نے ہر آئے روز چیلنجوں کو قبول کیا ہے،انہیں با اختیار بنانا وقت کی پکار ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍عالمی یوم خواتین کے موقع پر چیئر پرسن آدیتی ویلفیئر انڈیا چیریٹبل ٹرسٹ آدیتی شرما نے جموں کے گاندھی نگر میں آیوشمان یوجنا کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواتین نے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے اور ہر آئے روز کے چیلنجوں کو قبول کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی پکار ہے اور خواتین نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ خواتین کو سلام پیش کرنا چاہئے کیونکہ انہوں نے ملک اور سماج کوبنانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے ۔موصوفہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارک باد پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا