300میگاواٹ این ایچ پی سی کا کمیرہ دوم پاور اسٹیشن خواتین کی ٹیم چلا رہی ہے

0
0

عالمی یوم خواتین کے موقع پر این ایچ پی سی ،کے سی ایم ڈی نے مبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍300میگاواٹ این ایچ پی سی کا کمیرہ دوم پاور اسٹیشن جو ہماچل پردیش میں ہے کو خواتین انجینئرس کی ٹیم چلا رہی ہے ۔وہیں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اے کے سنگھ ،سی ایم ڈی ،این ایچ پی سی نے خواتین ملازمین سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے بات کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پراین کے جین ڈائریکٹر پرسنل، وائی کے چوبے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، آر پی گوئل ڈائریکٹر فنانس اور بسواجیت باسو ڈائریکٹر پروجیکٹس بھی شامل ہوئے ۔واضح رہے خواتین کی یہ ٹیم ہماچل پردیش کے چمبہ میں مذکورہ پاور اسٹیشن پر منیشا شریواستو جنرل منیجر الکٹریکل کی قیادت میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔وہیں سی ایم ڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ پی سی کو خواتین انجینئرنگ ٹیم پر فخر ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا