عالمی یوم خواتین اور خواتین کے حقوق!!

0
0

عالمی یوم خواتین ہر سال آٹھ مارچ کو منایا جاتا ہے جس دن خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے۔سال میں ایک دن کو خواتین کے دن کے طور پر منانے کے بجائے ہر روز کو خواتین کے دن کے طور پر منایا جانا چاہئے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی آزادی اور خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے ، لیکن سماج میں انہی خواتین کو مختلف شکلوں میں اسی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم خواتین کی کامیابیوں کے اعزاز کے لئے ، اقوام متحدہ نے 8 مارچ کو ، خواتین کے عالمی دن کے طور پر اعلان کیا۔ یہ دن سخت دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور مضبوط طاقتور خواتین کی حیثیت سے سامنے آنے کی ان کی ہمت کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ کیونکہ اس جدید دنیا میں ، ہر ملک میں ہر روز ، خواتین امتیازی سلوک اور عدم مساوات کا سامنا کرتی ہیں۔ انہیں گھر پر ، کام پر اور اپنی برادریوں میں تشدد ، بدسلوکی اور غیر مساوی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہیں سیکھنے ، کمانے اور رہنمائی کرنے کے مواقعوں سے انکار کیا جاتا ہے۔اس صنفی عدم مساوات کو یکسر طور پر ختم کرنے کے لئے ، آئین ہند نے بہت سے حقوق اور اس طرح کے ایکٹوں کا اعلان کیالیکن آج بھی اس ترقی یافتہ دور میں وطن عزیز میں کئی مصائب و مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔حال ہی میں عائشہ نامی احمد آباد کی ایک خاتون نے اپنے اوپر ظلم و بربریت کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ سماج میں آج بھی خواتین جہیز جیسی سماجی علت جیسے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں ۔حالانکہ خواتین کے حقوق پر حکومت کے ساتھ ساتھ کئی غیر سرکاری رضاء کار تنظیمیں بھی کام کر رہی ہیں لیکن پھر بھی سماج میں خواتین مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنفی عدم مساوات سے متعلق تمام قانون سازی کے باوجود خواتین کو عدم مساوات کا سامنا ہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زندگی کے ہر شعبے میں زیادہ فوائد حاصل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 781 ملین ان پڑھ بالغوں میں سے تقریباً دو تہائی خواتین ہیں جبکہ اس وقت خواتین کی تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے ۔ان اعداد و شمار سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ دنیا میں خواتین کو آج بھی کمتر سمجھا جاتا ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔ بطور تعلیم یافتہ اور مہذب شہری ، ہمیں صنفی امتیاز کو چیلنج کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ جب ہم چیلنج کرسکتے ہیں تو ، ہم تبدیلی لاسکتے ہیں اور اگر آج ہم نے قدم نے بڑھایا تو تو پھر کب؟

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا