گاندر بل میں چھت سے گر کر ترکھان لقمہ اجل،علاقے میں کہرام
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں کے رام بن علاقے میں ریلوے پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران کرین ٹوٹنے کے دوران آپریٹر کی موت جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔وسطی ضلع گاندر بل میں ایک ترکھان زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔اس دوران واقعے کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی آبادی میں کہرام مچ گیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جموں کے ضلع رامبن کے سومبڑ علاقہ میں زیر تعمیر ریلوے پروجیکٹ کے دوران اچانک ایک کرین کے ٹوٹنے سے آپریٹر کی موت ہوگئی جبکہ دو ملازم شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایاضلع رامبن کے سومبڑ علاقہ میں ریلوے پروجیکٹ کے تحت ٹنل نمبر 48 اور 49کے درمیان پل کی تعمیر کے دوران اچانک ایک کرین ٹوٹ گئی۔کرین کے ٹوٹنے سے ایک آپریٹر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ آپریٹر کی شناخت ظہور احمد سہیل کے طور پر ہوئی ہے جو ہیوگن مگر کوٹ کے رہائشی تھے۔ اس کے علاوہ دو ملازم شدید طور سے زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو ابتدائی طبی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت کشتواڑ کے رہنے والے پردیپ کمار ولد دولت رام اور ٹنگمرگ کے رہنے والے فیصل بشیر ولد بشیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔مہلوکین اور زخمی افرادکے لواحقین نے تعمیراتی کمپنی ایچ سی سی پر الزام لگایا ہے کہ ان کے پاس ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں اور مرنے والے شخص کو ٹاٹا موبائل کے ذریعہ رامبن اسپتال پہنچایا گی۔ادھر وسطجی گاندر بل کے ہاری گانون کنگن میں ایک ترکھان زیر تعمیر مکان کی چھت سے نیچے گر جانے کے بعد لقمہ اجل بن گیا ۔اس دوران واقعے کی خبر جب ان کے گھر پہنچی تو یہاں صف ماتم بیچھ گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے مہلوک کار پنٹر کی شناخت غلام حسن کھٹانہ ولد شیر باز کٹھانی ساکن ہارون سرینگر کے طور کی ہے ۔ذرائع نے بتایا ترکھان کو مکان سے نیچے گر نے کے ساتھ ہئی ایس ڈی ایچ کنگن منتقل کیا گیا تھا جہاںداکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا ہے ۔ادھر پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔