ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے شرکاء کو اسکیم کے فوائد کے متعلق جانکاری فراہم کی
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ جن اشودیہ کا ہفتہ منائے جانے کے آخری دن شیر کشمیر یادگاری ضلع ہسپتال کشتواڑ میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک کی صدارت میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں زیر تربیت طلباء و طالبات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جنہیں حاضرین نے بہت پسند کیا ۔وہیںسپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے وہ تمام فوائد تفصیلات کے ساتھ بتائے جو لوگوں کو مل سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی نے کہا ضلع ہسپتال کشتواڑ میں اس اسکیم کے تحت جو ادویات ہیں وہ بہت معیاری ہیں اور کافی سستی بھی ہیں ۔انہوں نے پروگرام میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا ۔وہیںاے ڈی ڈی سی کشتواڑ محمد حنیف ملک نے اس اسکیم اور اس جیسی دیگر اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی گزارش کی ۔