ٹھیکیداروںکا ڈاک بنگلہ مینڈھر میں اہم اجلاس منعقد

0
0

ٹھیکیدار ایسوسی ایشن مینڈھر تشکیل دی گئی
سرفرازقادری
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر میں ٹھیکیدار طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں مینڈھر کے چاروں اطراف کے ٹھیکیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس دوران مشترکہ رائے سے سب ڈویژن مینڈھر میں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن بنائی گئی جس میں سرپنچ ہرنی سردار وسیم احمد خان کو صدر منتخب کیا گیا۔وہیںسرپنچ شوکت چوہدری سینئر نائب صدر،گلزنفر خان نائب صد،سردار کفیل احمد خان چیف آرگنائزر،سردار کلیم خان چیف ایڈوائزر،سنجیو کمار سکریٹری ، چوہدری امان اللہ جنرل سکریٹری ،محب خان مشیر،اومپرکاش مشیر ،حاجی محمد اسلم مشیر،حاجی گل سید خان مشیر،یونس ڈار مشیر،چوہدری شوکت حسین مشیر منتخب ہوئے۔اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینڈھر میں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ٹھیکیدار طبقہ کو بہت سارے مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھاجس کو مد نظر رکھتے ہوئے سبھی ٹھیکیداروں نے مشترکہ رائے سے ایک ایسوسی ایشن تشکیل دی ہے تاکہ ہمارا ٹھیکدار طبقہ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہم سب اس ایسوسی ایشن کو چلانے کیلئے اپنا قلیدی کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا