مرکزی حکومت کا یہ قدم قابل داد ہے : فاروق انقلابی
عمرارشدملک
راجوری// ضلع راجوری کے سرپنچ پنچایت کیول فاروق انقلابی اور نوجوان سماجی کارکن ریاض بابا اور محمد معروف بابا کے ساتھ آج پنچایت گھر کیول میں آیوشمن بھارت سے فائدہ اٹھانے والوں میں گولڈن کارڈ تقسیم کییجہاں حلقہ پنچایت کیول کے معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق انقلابی نے کہا کہ لاکھوں فائدہ اٹھانے والوں نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا آیوشمان بھارت کے تحت اندراج کروایا ہے اور اس کے فوائد کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو اپناعلاج کے لئے خرچہ اٹھانا مشکل ہو گیا تھا اب انہیں سالانہ ہر خاندان میں پانچ لاکھ روپے کا صحت بیمہ فراہم کیا گیا ہے۔وہیںمستفیدین میں کارڈ تقسیم کرتے ہوئے فاروق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ، نریندر مودی نے یہ اسکیم شروع کی ہے جو نہ صرف لوگوں کو انشورنس فراہم کررہی ہے بلکہ انہیں تحفظ کا احساس بھی فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم سے پورے ملک میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ، کسی بھی طرح کے ہسپتالوں میں خدمت کے مواقع پر مستحقین کے لئے کیش لیس اور پیپر لیس رسائی مہیا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم مرکزی حکومت کا ملک کے غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں لیا جانے والا ایک انقلابی فیصلہ ہے