مسلمان سب کچھ برداشت کریں گے لیکن اپنے نبیؐ کی شان میں گستاخی نہیں

0
0

حکومت سماج دشمن عناصر پر لگام لگائے: مولانا سخی محمد راٹھور
ایم شفیع رضوی

جموں // آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا سخی محمد راٹھور نے اپنے ایک بیان میں اس شخص کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس نے گزشتہ روز دہلی میںپیغمبر اسلام نبی آخرالزماںحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ مولانا موصوف نے کہا ہے کہ حکومت وقت ایسے سماج دشمن عناصر پر لگام لگائے کیونکہ ایسے سماج دشمن عناصر کی وجہ سے ملک میں بدامنی پیدا ہوتی ہے اورایسے ہی لوگوں کی وجہ سے ملک کی عوام کو اورحکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ مولانا سخی محمد خان نے کہا کے مسلمان سب کچھ برداشت کریں گے لیکن اپنے نبیؐکی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے نبیؐ نے ہمیشہ امن و اتحاد کی تعلیم دی ہے ۔مولانا موصوف نے کہا کہ میں ایسے عقل کے یتیموں سے یہ کہتا ہوں کہ اللہ کے نبی ؐکی سیرت کو پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ آپؐ نے کس قدر انسانیت کو امن کا پیغام دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا