زیر تعمیر عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ،انتظامیہ لے خبر
لازول ڈیسک
راجوری؍؍ضلع راجوری کے بلاک کوٹرنکہ کے پنچات حلقہ لور کنڈی کا پنچائت گھر بیس برسوں سے تکمیل کا منتظر ہے ۔ اس سلسلے میں پنچ محمد شفیق راز نے نمائندہ کو بتایا کہ سال 2001 میں پنچائت لور کنڈی ایک ہوا کرتی تھی تا ہم آج اب یہ تین پنچائتیں ہیں اور نی تشکیل شدہ پنچائتوں کے پنچائت گھر مکمل ہوگے ہیں لیکنبیس سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پنچائت گھر لور کنڈی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی پیش رفت نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پنچائت گھر کی کل رقم 6 لاکھ 35 ہزار روپے تھی اور اتنا پیسہ خرچ کرنے کے باو جود بھی پنچائت گھر عوام کے کام نہ آسکا۔ انہوں نے محکمہ دیہی ترقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنچائت گھر کی حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کام کاج میں کتنا سنجیدہ ہے اور زیر تعمیر عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ازجلد محکمہ دیہی ترقی کو پنچائت گھر کے مسئلہ میں متحرک کیا جائے۔