لازوال ڈیسک
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے اتوار کے روز معروف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجاد پیرزادہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں بخاری نے ڈاکٹر سجاد کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ غمزدہ کنبہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت دے۔ دریں اثناء اپنی پارٹی قیادت نے بھی ڈاکٹر سجاد کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔