اپنی پارٹی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے وعدہ بند:الطاف بخاری

0
0

ہندواڑہ سے عبدالحاد شاہ پنچایت اور میونسپل وارڈ ممبران کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک

سرینگر//ضلع کپواڑہ کے اسمبلی حلقہ ہندواڑہ سے سرکردہ پنچایتی ممبران اور سیاسی کارکنان نے اتوار کے روز لال چوک سرینگر میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ پریس ریلیز کے مطابق نئے شامل ہونے والے ساتھیوںڈی ڈی سی اُمیدوار عبدالحاد شاہ، سرپنچ بوبر ناگ علی دین کٹھانہ، نائب سرپنچ بوبر ناگ عبدالحاد بھٹ، وارڈ ممبر عبدالغفور ملک، وارڈ ممبر ثنا اللہ چوپان، وارڈ ممبر غلام محمد میر، وارڈ ممبر فیاض احمد میر، وارڈ ممبر عبدالحاد شاہ، شبیر احمد شاہ اور ہندواڑہ سے درجنوں سیاسی کارکنان قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، نائب صدر ضلع کپواڑہ عبدالرشید بھٹ، ڈی ڈی سی ممبر سرینگر شبیر ریشی اور انچارج گاندربل جاوید میر موجود تھے۔ جماعت میں نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی روز ِ اول سے ہی لوگوں کی فلاح وبہبود سے متعلق مسائل کو اہم ترجیحی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا’’اپنی پارٹی لوگوں کی جماعت ہے، جماعت کے دروازے بلالحاظ مذہب وملت، رنگ ونسل ، علاقہ ذات پات سب کے لئے کھلے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ سماج کے مختلف طبقہ جات کے لوگوں کو متحد کر کے ہم پر امن اور ترقی پسند جموں وکشمیر کی تعمیر کرسکتے ہیں‘‘۔ اس موقع پر نئے ساتھیوں نے جموں وکشمیر کے اندر اس طرح کا بہترین سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا