محکمہ سیاحت کی جانب سے موسم بہار اور موسم گرما کیلئے سیاحتی شعبے کیلئے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم شروع کی

0
0

لازوال ڈیسک
بھوبنیشور؍؍سرما کے دوران سیاحوں کے بھاری رَش سے حوصلہ افزائی ہونے کے بعد محکمہ سیاحت نے ملک کے بڑے شہروں میں موسم بہار اور موسم گرما کے لئے بڑے پیمانے پر سیاحتی تشہیری مہم شروع کی تاکہ گھریلو سیاحوں کو تعطیلات جموںوکشمیر میں منانے کی جانب راغب کیا جاسکے ۔تشہیری مہم کے ایک حصے کے طور پر جموںوکشمیر کا محکمہ سیاحت ملک کے تمام شہروں میں روڈشوز کا اِنعقاد جموںوکشمیر کے مختلف ٹور اینڈ ٹریول انجمنوں کی شمولیت سے کر رہا ہے۔ اِس سلسلے میں اڑیسہ کے بھوبینشور مشرقی شہر میں ایک عظیم الشان روڈ کا اہتمام کیا گیا۔ سیاحتی تشہیری شو کا انعقاد کشمیر ہاوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا۔جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی نمائندگی کرنے والے جموں و کشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی جنرل منیجر اَشوانی گپتا ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی جموں وکشمیر ٹوراِزم کے ساتھ کشمیر ہاؤس بوٹ اونرس ایسوسی ایشن (کے ایچ بی او اے) کے اشتراک سے سیاحتی تشہیری شو کا اہتمام کیا گیا۔ ہاوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن کی قیادت انجمن کے چیئرمین حمید وانگنو کر رہے تھے۔اِس موقعہ پر سچن رامچندر جادھاو ، ڈائریکٹر ٹوراِزم اوڑیسہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم اوڑیسہ حکومت ڈاکٹر آر کے پٹنائیک ، راشمی سونیا ٹرکی منیجر اِنڈیا ٹورسِزم ،بھوبوبنیشور شرکت کی اور پروگرام میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر پریس میٹنگ ، ایک تفصیلی پرزنٹیشن کے علاوہ جموں و کشمیر کی مشہور و معروف مقامات پر مشتمل مختلف شارٹ فلمیں بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں ۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر (پبلسٹی ) عدیل سلیم نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے 27؍ ستمبر 2020 ء کو عالمی یوم سیاحت منایا تب سے گزشتہ 6 ماہ میں ہم ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رکے ہیں۔ تمام دستیاب پلیٹ فارموں میں سرگرمیوں ، ایونٹوں، ویب ناروں ، تشہیر ی مہمات کی تعداد ، چاہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہو ، ڈیجیٹل ، ریڈیو اور ایف ایم اور سوشل میڈیا کے علاوہ ملک کے لوگوں تک پہنچانے کا واحد مقصد انجام دیا گیا ہے۔ اس سے سیاحوں نے جموں و کشمیر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور موسم سرما کے دوران وارِد ہوئے تھے اور گلمرگ ، سری نگر ، پہلگام ، پٹنی ٹاپ ، سانسر ، ناتھا ٹاپ ، سونمرگ اور دودھ پتھری میں حوصلہ افزا تعداد میں برف کا لطف اُٹھایا ہے۔ حال ہی میں گلمرگ میں کھیلو اِنڈیا وِنٹر گیمز کی میزبانی کی جس میں ملک بھر سے زائد از ایک ہزار ایتھلیٹوں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل ہم نے گجرات کے احمد آباد میں ایک بہت ہی کامیاب اور بہت بڑا روڈ شو کیا۔ آج ہم اڑیسہ کے بھوبنیشور میں ہیں۔ آج ہم بنگلور اور بھوپال میں ہیں اور آنے والے دنوں میں ہم اندور ، چنئی ، رائے پور ، ممبئی ، دہلی ، کوچین ، وارانسی ، ناگپور اور دیگر شہروں میں ہوں گے۔ مقصد یہ ہے کہ باہر جاکر شکوک و شبہات کو دور کریں ۔ ہماری وسیع اور شاندار سیاحت کی مصنوعات کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں جن میں اس مہینے میں بادام بلوم کا میلہ ، اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹولپ فیسٹول اور موسم گرما میں ایک زبردست ہاؤس بوٹ میلہ شامل ہیں۔ جیسا کہ ہم کہتے آئے ہیں کہ ہم اپنے سیاحوں کے استقبال کے لئے پہلے سے ہی ان سب کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گھریلو سیاحت کی منڈی کو راغب کرنے کے لئے ایک سے زیادہ مواقع کھول دیئے ہیں جو اپنے عزیزوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر سے بہتر کوئی دوسری جگہ نہیں ہے ۔اِس موقعہ پر چیئرمین ہاؤس بوٹ مالکان ایسوسی ایشن حامد وانگنونے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روڈ شو کا بنیادی مقصد عوام کو جموں و کشمیر کی متعدد خوبصورت مقامات اور سیاحت سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دینا ہے جن میں ورثہ اور مشہور ہاؤس بوٹس شامل ہیں۔وانگنونے کووِڈ۔19کے خطرے کو کم کرنے اور ان پر قابو پانے کے لئے جموں و کشمیر کی حکومت کی کاوشوں کو سراہا جس کے نتیجے میں سیاحوں کو اعتماد ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں اور اپنے قیام سے لطف اٹھاتے ہوئے محفوظ اور مستحکم محسوس کریں۔ انہوں نے بھوبینشور اور ٹور اینڈ ٹریول ایجنٹوں اڑیسہ کے سیاحت کے شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں۔اڑیسہ کے مختلف ٹور اور ٹریول انجمنوں کے سربراہان اور سیاحت کے شراکت داروں نے جموں و کشمیر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور کے ایچ بی او اے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اڑیسہ کا دورہ کیا اور بھوبنیشور میں روڈ شو کا اہتمام کیا۔دیگر بڑے شہروں میں روڈ شو کا اہتمام مارچ کے مہینے کے دوران بڑے پیمانے پر جموں و کشمیر سیاحتی تشہیری مہم کے تحت کیا گیا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا