سیکرٹری دیہی ترقی وپنچایتی راج نے تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے آج یہاں کنونشن سینٹر کنال روڈ میں سوچھ بھارت مشن ( گرامین کے دوسرے مرحلے کے تحت چار روزہ تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔ سالڈلیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر تربیتی پروگرام محکمہ ڈرکنگ واٹر اینڈ سینٹیشن وزارتِ جل شکتی حکومت ہند کے اشتراک سے محکمہ رورَل سنیٹیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔اِ س موقعہ پرشیتل نندا نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن ( گرامین ) ، ایس بی ایم (جی) ۔II کے دوسرے مرحلے کے تحت کام پہلے مرحلے سے کہیں زیادہ مشکل ہونے والا ہے کیوں کہ اس میں کمیونٹی کی شرکت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مائع ویسٹ مینجمنٹ ، ماہواری حفظان صحت اور گرے واٹر مینجمنٹ جیسے موضوعات پر بہت سی دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ٹرینروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیکر ٹری نے اُن سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹریننگ سیشن زمینی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام بیچ کو پکڑ کر رکھیں۔ اُنہوں نے ایس بی ایم جی۔ II کو عوامی مومنٹ بنانے کے لئے دیہات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔شیتل نندا نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ چارروزہ کی تربیت مکمل ہونے کے بعداہداف کو پورا کریں۔ اُنہوں نے بتایا کہ بعد میں کشمیر میں ایک اوربیچ کی تربیت دی جائے گی۔ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے طارق حسین گنائی نے مہمان خصوصی ، پرائموو سے تربیت دہندگان ، سپرانٹنڈنٹ انجینئر ، ضلعی پنچایت افسران ، ایگزیکٹو انجینئرز (آرای ڈبلیو) ، سرپنچوں اور جموں ڈویژن کے سیکرٹری پنچایتوں کا اِستقبال کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اِس تربیت کا مقصد ایس بی ایم (جی) ۔ II کے رہنما اصولوں پر نظریاتی فہم پیدا کرنا ہے۔ایس بی ایم ( جی)۔IIاجزأ کی منصوبہ بندی ، عمل درآمد اور نگرانی کے لئے کمیونٹی کی زیرقیادت مداخلتوں، گاؤں کی سطح پر ایس ایل ڈبلیو ایم اجزأ کی قیادت شدہ عمل اور تکنیکی مداخلت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس چار روزہ تربیتی پروگرام میں عملی مظاہرے کے لئے ایک دن کا فیلڈ وِزٹ بھی شامل ہے۔اِس موقعہ پر موجود اَفراد میں ڈپٹی ڈائریکٹر رورل سینٹیشن جموں سوہن لال ، اکائونٹس آفیسر اَجے سنگھ ، فیلڈ آفیسر پریا درشنی گوتم کے علاوہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا