وجے پور میں جموں وکشمیر این پی پی ورکرز کنونشن منعقد

0
0

ہرش دیو سنگھ نے بھاجپا کو بنایا تنقید کا نشانہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے ایک بیان میں کہاکہ بھاجپا لیڈران غیر ذمہ دارانہ بیا ن بازی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا لیڈرشپ نے ایک بیان میںکہاکہ اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر ریاست کے درجے کی بحالی بھاجپا کی ترجیحات میں شامل ہیںجبکہ بھاجپا قومی جنرل سیکریٹری نے اس سلسلے میںاپنا الگ بیان دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ تارون چگھ جو جموں وکشمیر بھاجپا کے انچارج بھی ہیں نے کہا تھا کہ امن بھاجپا کی ترجیحات میں شامل ہے نہ کہ اسمبلی انتخابات اور ریاست کا درجہ ۔موصوف نے ان باتو ں کا اظہار یہاں وجے پور میں پارٹی کنونشن کے دوران کیا جہاں ان کے ہمراہ پارٹی جنرل سیکریٹری یشپال کنڈل بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا