ٹیم انڈیا جنوبی افریقہ پر جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کرے گی

0
0

لکھنؤ،// کورونا انفیکشن کے سبب گزشتہ ایک سال سےکرکٹ میدان سے دور ہندستانی خواتین ٹیم اپنی تجربہ کار کپتان متالی راج کی قیادت میں اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریزکاآغاز جیت کے ساتھ کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی اکانہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اس سے پہلے آخری بار آٹھ مارچ 2020 کو میلبورن کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لئے اتری تھی۔ ایک سال کے طویل وقفے کے بعد میدان پر اترنے والی بھارتی ٹیم کے لئے گھریلو سیریز ایک روزہ عالمی کپ کی تیاریوں کا بھی بہترین موقع ہوگا۔
ٹیم کی کپتان میتالی راج نے میچ کے موقع پر ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں مانا کہ مجودہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مزید تقویت بخشے گی جہاں تجربے اور حوصلے کا سخت امتحان ہوگا۔ گزشتہ مہینے ایک روزہ گھریلو سیریز میں پاکستان کو 3-0 سے دھول چٹانے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستانی ٹیم کے لئے جیت ایک ٹانک کی طرح ہوگی جس کا فائدہ ورلڈ کپ سے پہلے نفسیاتی برتری دلانے جیسی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا