علماء مشائخ بورڈ کی تحصیل اکائیوں کے عہدیداران منتخب کئے گے
سید بشارت الحسن بخاری
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر میں ایک عظیم الشان محفلِ فاتحہ حضور شیخ اعظم حضرت سید محمد اظہار اشرف اشرفیؒ الجیلانی بانی جامعہ اشرف کچھوچھہ مقدسہ کا انعقاد کیا گیاجسکی صدارت حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان صابری نے کی ۔واضح رہے اس محفل پاک کا اہتمام حضرت حافظ و قاری محمد معشوق اشرفی مہتمم مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام نے کیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت فرمائی۔وہیں اس نورانی محفل کے دوران ضلع پونچھ کے علماء مشائخ بورڈ کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ضلع پونچھ کی ہر تحصیل کیلئے تنظیم کے صدر، نائب صدر، اور جنرل سیکرٹری منتخب کئے گے۔ اس دوران تحصیل حویلی کے صدر حضرت مولانا خواجہ محمد اقبال مدنی کو منتخب کیا گیا جبکہ نائب صدر حضرت مولانا قاری فرید احمد اشرفی استاذ اسلامیہ اسکول پونچھ کومنتخب کیا اورجنرل سیکرٹری حضرت مولانا ابرار انجم مغل مہتمم مدرسہ کنزالایمان امام و خطیب مسجد تقویٰ منگناڑ منتخب کئے گئے۔وہیں تحصیل منڈی سے حضرت مولانا سید شاہد بخاری امام و خطیب جامع مسجد نورانی اعلی پیر منڈی کو صدر منتخب کیا گیا ، نائب صدرکے عہدے پر حضرت مولانا غلام مصطفیٰ امام و خطیب جامع مسجد لال پاک شاہ غازی اور جنرل سیکرٹری حضرت مولانا حافظ طفیل احمد امام جامع مسجد دھڑہ کو منتخب کیا۔اس موقع پر تحصیل سرنکوٹ سے حضرت مولانا عبدالرزاق امام و خطیب جامع مسجد اکبری سرنکوٹ کو صدر ، حضرت مولانا سید سرفراز قادری امام و خطیب جامع مسجد سلطانیہ شیندرہ کو نائب صدر اورجنرل سیکرٹری کے عہدے پر حضرت مولانا داؤد احمد مہتمم جامعہ حبیب العلوم پروٹ کومنتخب کیا۔وہیںتحصیل مینڈھر سے حضرت مولانا سید اخیار حسین شاہ امام و خطیب جامع مسجد چھوٹے شاہ دربار مینڈھر کو صدر ،حضرت مولانا طفیل احمد امام و خطیب جامع مسجد سلواہ مینڈھر کو نائب صدر اور حضرت مولانا غلام مصطفی اشرفی امام و خطیب شاباز جامع مسجد اپر سلانی مینڈھرکو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع اکائی میں حضرت مولانا مفتی سیف اللہ خان صابری سربراہ اعلی دارالعلوم جیلانیہ حسینہ اسلام آباد سرپرست ضلع پونچھ،حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی مہتمم مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر ضلع صدر، حضرت مولانا قاری محمود رضا امام اولیائے کرام مسجد پونچھ نائب ضلع صدر، حضرت مولانا معروف حسین امام جامع مسجد اتولی منڈی جنرل سیکرٹری ضلع پونچھ،حضرت مولانا عبد القدیر صدر مدرس مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر نائب سکریٹری ضلع پونچھ، حضرت مولانا مولانا ابرار انجم مغل مہتمم مدرسہ کنزالایمان منگناڑ امام و خطیب مسجد تقویٰ منگناڑ میڈیا انچارج ضلع پونچھ نامزد کیا گیا ۔اس موقع پر ولی کامل مرد قلندر صوفی با صفا حضرت سید عطر شاہ ؒ کے نام سے منسوب ہال کی تعمیر کیلئے دعا کی گئیں جس کی تعمیر کے سلسلے میں حضرت مولانا بشارت حسین خان بانی و مہتمم دارالعلوم جیلانیہ حسینیہ اسلام آباد پونچھ نے پچیس ہزار روپئے پیش کئے۔وہیں علمائے اہل سنت نے مذکورہ ہال کی تعمیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔وہیں مجلس کا اختتام قل شریف و فاتحہ پر ہوا۔واضح رہے اس پر وقار تقریب میں خطیب مہاراشٹر حضرت مولانا بشارت حسین خان بانی دارالعلوم حسینیہ جیلانیہ ، حافظ انیس القادری، سید طیب شاہ، سید الحاج شوکت حسین شاہ ، مولانا اعظم، مولانا معروف، قاری اسحاق، مولوی فاروق، حافظ آفتاب بھی موجود تھے۔