دارالعلوم مصباح العلوم میں ایک روز اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

0
0

اپنے بچوں کے افعال و کردار سنوارنا چاہتے ہو تو عاشق رسولؐ بنا لو:مولانا الحاج عبدالرشید داؤدی
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ دارالعلوم مصباح العلوم سدرہ لوردواڑہ میں حضرت مولانا مفتی سید مظہر حسین شاہ مصباحی سرپرست اعلیٰ ادارہ ہذا ایک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور عوام الناس نے شمولیت فرمائی ۔اس موقع پر کئی علمائے کرام نے قوم سے خطاب کیا۔وہیں مقررِ خصوصی حضرت مولانا شیخ الحاج عبدالرشید داؤدی نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر اپنے بچوں کے افعال اور کردار کو اچھا دیکھنا چاہتے ہو تو اپنے بچوں کو عاشق رسولؐ بناؤ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے دلوں میں دین کی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کروجس سے بچوں کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گئی۔ اس موقع پر ادارہ سے فارغ ہونے والے حفاظِ قرآن اور قاری قرآن بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔ اسی ثنا میں کانفرنس میں شریک ہونے والے تمام علمائے کرام میں متفقہ طور پر ایک زبان گزشتہ روز دہلی میں ایک سماج دشمن شخص کی طرف سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کے استعمال کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے نبی ؐکی شان میں گستاخی ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کو چاہئے کہ ایسے سماج دشمن لوگوں پر لگام کسی جا ئے اور سماج میں زہر گھولنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے اورمسلمانوں کو سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔موصوف نے کہاکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور اور امن پر عمل پیرا ہو کر لوگوں تک دین کا پیغام پہنچایا ہے ۔وہیںعلمائے کرام نے کہا کہ اگر حکومت وقت یہ چاہتی ہے کہ ہندوستان میں امن کی فضا ء قائم رہے تو حکومت کو ایسے سماج دشمنوں پر پابندی عائد کرنی ہوگی۔اس موقع پر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں، حضرت مولانا مفتی محمد رفیق نعیمی ،حضرت مولانا عبدالغنی ،حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور، مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی، مولانا دین محمد ،مولانا اشرف احمد، مولانا منظور احمد، مولانا خوشی محمدشامل ہوئے ۔وہیں ادارہ سے فارغ ہونے والے فارغین میں حافظ جاوید احمد ، حافظ محمد سلمان ، قاری محمد عمران، قاری محمد ارشاد قاری، رشید احمد ،قاری سید ماجد علی، قاری نقاش احمد ،قاری محمد قاسم ،قاری منیر احمد کی دستار بندی کی گئی اور ساتھ میں اسناد اور انعامات بھی دیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا