لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سابق بیورئوکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاہے کہ میں ہمیشہ ہندوستان نواز رہاہوں ۔ بیوروکریسی چھوڑ کر عملی سیاست میں سرگرم ہونے،پھر5اگست2019کے بعدکچھ ماہ تک نظر بند رہنے والے سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے نظربندی ختم ہونے کے بعدایک اورٹویٹ کیا ہے ،جس میں موصوف نے لکھاہے ’’میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں‘۔شاہ فیصل نے 5سطورپرمحیط اپنے تازہ ٹویٹ میں کچھ یوں رائے یانکتہ نظر پیش کیاہے ۔موصوف نے لکھاہے ’’ دوستو!ایک باریاہمیشہ کیلئے اسے حل کریں ،میں ہمیشہ ہندوستان نوازرہاہوں ،لیکن اب میں یک ذہن یاارادتاً،بے شرمی ،بے بسی اورناقابل فراموش طورپر بھارت نوازہوں ،میںاپنی جانب سے اپنی بات پراٹل ہوں،یہ ایک لمبی کہانی ہے اورمجھے ایک دن یہ کہانی سنانی ہوگی،لیکن یہ اس طرح ہونے والاہے ۔امن ۔