کسانوں نے ٹریکٹروں کے ساتھ کے ایم پی ایکسپریس وے کو جام کیا

0
0

سونی پت،// مرکزی زراعتی قوانین کی منسوخی سمیت اپنے دیگر مطالبات پر مختلف کسان تنظیموں نے اپنے پہلے سے اعلان شدہ پروگرام کے مطابق ہریانہ کے ضلع سونی پت سے ہوکر گزرنے والے تقریبا 136 کلومیٹر طویل کنڈلی- مانیسسر -پلول (کے ایم پی) ایکسپریس وے کو آج جام کردیا۔

کسانوں نے نئے زراعتی قوانین کے خلاف ہریانہ – دہلی، اترپردیش-دہلی، اور ہریانہ – راجستھان سرحدوں پر جاری اپنے احتجاج کے 100 دن مکمل ہونے پر آج صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک کے ایم پی ایکسپریس وے کو جام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس پروگرام کے مطابق کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے ٹریکٹر اور دیگر گاڑیاں صبح سے ہی دیہات اور قصبوں سے نکالنا شروع کردیا تھا اور مذکورہ ایکسپریس وے پر امڈ آئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا