محکمہ صحت نے کورونا کے خلاف کر لی ہے مکمل تیاری

0
0

ویکسین لے کراب آپ نبھائیں اپنی ذمہ داری
بانکا،// محکمہ صحت نے کورونا کے خلاف ویکسینشین کی مکمل تیاریاں کرلی ہے۔ محکمہ پہلے تفتیش، پھر علاج اور اب ویکسینیشن پر پورا زور دے رہا ہے۔ ضلع میں اندراج کے عمل کو بھی آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ اب کوئی بھی فائدہ اٹھانے والا شخص جو معیار کو پورا کرتا ہو، اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ ویکسینیشن سینٹر میں جائے، اس کا نہ صرف رجسٹریشن آسانی سے ہو گا بلکہ حفاظتی ٹیکہ بھی لگ جائے گا۔
اندراج کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے:سول سرجن ڈاکٹر سدھیر مہتو نے بتایا کہ ضلع میں ویکسینیشن کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ فائدہ اٹھانے والوں کو ویکسین لینے میں کوئی دقت پیش نہ آئے اس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اندراج کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے، تاکہ مستفید افراد زیادہ سے زیادہ مراکز تک پہنچ سکیں۔ فائدہ اٹھانے والوں سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنا آدھار کارڈ لے کر آئیں اوراپنا رجسٹریشن کروائیں۔ 45 سے 59 سال کی عمر کے بیمار اور 60 سال سے زیادہ عمر رسیدہ افراد ویکسین لے کر کورونا کے خلاف مہم میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
تمام ویکسینیشن مراکز پرڈیٹا آپریٹر تعینات ہونگے: سول سرجن نے بتایا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لئے تمام ویکسینیشن مراکز پر ڈیٹا آپریٹر کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہ صرف کورونا ویکسینیشن سے متعلق مستفید افراد کا ہی رجسٹریشن کریں گے۔ لہٰذا، اندراج کے عمل میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے:اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر سنیل کمار چودھری نے بتایا کہ کورونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ میں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں۔ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ لہٰذا آپ لوگ بھی اپنی ویکسی نیشن کروائیں۔ کورونا ویکسین لینے کے بعد نہ صرف آپ محفوظ رہیں گے، بلکہ آپ سے کسی دوسرے شخص میں بھی کورونا انفیکشن منتقل نہیں ہوگا۔
کورونا کی ہدایت نامہ پر عمل کرنا ضروری ہے: ڈاکٹر چودھری نے بتایا کہ اب بھی کورونا ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ہر ایک کو گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک پہننا چاہئے اور جسمانی فاصلے بناکر رکھنا چاہئے، زیادہ بھیڑ سے بچیں۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر ہم کچھ دنوں مزید ہدایت نامہ پر عمل پیرا ہوں تو کورونا مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا