اکشے کے ساتھ نظر آئیں گی جیکلن ۔ نصرت

0
0

ممبئی ،// بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس اور نصرت بھروچا فلم ’رام سیتو‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آسکتی ہیں اکشے نے اس فلم کا اعلان گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا  اس وقت فلم میں باقی اسٹار کاسٹ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تھی اب اس فلم میں جیکلن فرنانڈس اور نصرت بھروچا نظر آسکتی ہیں جیکلن نے اکشے کمار کے ساتھ ’برادرز، اؤس فل ۔
2 اور ہاؤس فل۔
3‘ میں کام کیا ہے جبکہ نصرت پہلی بار اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔
فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ یوپی کے اجودھیا میں ہوگی اور یہ فلم آئندہ برس 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔

اکشے کمار نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر ایک پوسٹر شیئر کرکے فلم کے بارے میں جانکاری دی تھی ۔
انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اس دیوالی ہم سبھی ہندوستانیوں کی معقولیت میں ایک ایسا سیتو بنائیں گے جو بھگوان رام کے آدرشوں کو صدیوں تک زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے جو آنے والی نسلوں کو جوڑے گا ، اس بڑے کام میں ہمارا چھوٹا سا عزم ’رام سیتو‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا