سری نگر،// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانر گاؤں میں ہفتے کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب گاؤں میں ایک عدم شناخت لاش کو دیکھا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پانر گاؤں کے کچھ لوگوں نے ہفتے کی صبح ایک لاش دیکھی اور فوراً اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متوفی ایک ذہنی طور معذور شخص ہے جو علاقے میں گذشتہ شام سے گھوم رہا تھا۔