سی ایم او جیپال سنگھ نے سینک اسکول کے کیڈٹوں کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں پر کووڈ پابندیوں کو کم کیا جارہا ہے اور سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اسکولوں میں دوبارہ تدریسی سلسلہ بحال کیا گیا ہے ۔وہیں سینک اسکول نگروٹہ میں دسویں اور بارھویں جماعت کی کیڈٹوں کو25 فروری کو اسکول میں مدعو کیا گیا جبکہ نویں اور گیارھوں کے کیڈٹوں کو 05 مارچ اسکول میں مدعو کیا گیا ۔اس دوران کیپٹن (آئی این) وکرانت کشور کی ہدایت پر وائس پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل پون اور اسکول کے عملے کی حمایت میں ایک جامع استقبالیہ منصوبہ تیار کیا گیا تھا تاکہ مختلف ریاستوں سے اسکول واپس آنے والے کیڈٹوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ تمام کیڈٹوں کو اپنے آپ کو ٹیسٹ کروانے کے لئے آگاہ کیا گیا اور صرف کوڈ منفی رپورٹ کے علاوہ والدین کی رضامندی والے کیڈٹوں کو اسکول میں داخلہ دیا گیا۔وہیں آڈیٹوریم کے داخلے والے مقام پر سینی ٹائزر ، تھرمل اسکریننگ اور ہاتھ دھونے کی سہولیات مہیا کی گئیں۔وہیں کیڈٹوں کیلئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا جس کیلئے جموں وکشمیر میڈیکل ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور 120طلباء کے کووڈ ٹیسٹ کے لئے نمونے لئے کئے ۔وہیں اسکول میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جیپال سنگھ جو اسی اسکول سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں ‘نے بھی اسکول کا دورہ کیا اور ٹیسٹ عمل کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر سی ایم او موصوف نے اسکول پرنسپل کو یقین دہانی کروائی کہ اسکول کو تمام طبی امداد کی جائے گی ۔